• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا اچھی روایت ہے: جاوید ہاشمی

ملتان (سٹاف رپورٹر)  سینئر سیاستدان  مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عدلیہ کا احترام قانون کی بالا دستی تسلیم کرنے کے مترادف ہے ،وزیراعظم میاں نواز شریف کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا اچھی روایت ہے اور ان فیصلوں کو تسلیم کرنا بھی ضروری ہے، تاکہ حکمرانی قانون کی قائم رہے ،ان خیالات کاا اظہار انہوں نے مسلم لیگی رہنما سابق کونسلر شیخ محمد یونس سے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر تاریخ رقم کریں گے اور ہر حکمران کو ضرورت پڑنے پر پیش ہونا چاہئے اسی میں اس کی بقاء ہے، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور اداروں کی مضبوطی کے لئے موجودہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنی چاہئے۔
تازہ ترین