اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق 12روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں وہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد حرم پاک میں اعتکاف کریں گے ، انہوں نے لیاقت بلوچ کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی مقرر کیاہے ۔ جس نے حلف اٹھا کر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔