• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )سیالکوٹ میں تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہوگئی ہے حلقہ این اے 110سے خواجہ عارف احمد ایڈووکیٹ نے عام انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے جبکہ اس حلقے سےعثمان ڈار بھی امیدوار ہیں شہر کے صوبائی حلقےپی پی122 میں مسلم لیگ سے تحریک انصاف میں حال ہی میں آئے اخلاق احمد اور اسی حلقے سے عمر مائر بھی امیدوار ہیں، دوسری جانب حلقہ این اے 111سے سابق وزیر فردوس عاشق کی پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد اسی حلقے سے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے خواہش مند سابق سپیکر قومی اسمبلی امیرحسین کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ وہ آئندہ ق لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لیں گے، این اے 111سے ایک اور متوقع امیدوار سابق ضلعی ناظم سیالکوٹ نعیم جاوید نے موجودہ صورتحال کو تحریک انصاف کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس عاشق بلدیاتی الیکشن میں اپنے آبائی حلقے میں اپنے نامزد امیدوار کامیاب نہیں کرو ا سکیں وہ عام انتخابات میں خود کیسے کا میاب ہو سکتی ہے، اس طرح شہر کے 4 اہم حلقوں میں امیدوارں اور ان کے سپورٹرز میں گروپ بندی نمایاں ہے ۔
تازہ ترین