بہاولنگر میں اسسٹنٹ کمشنر نے پولیس کے ہمراہ مختلف کمپنیوں کی جعلی مشروب تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپا مارا اور 10 ہزار سے زائد تیار بوتلیں برآمد کرکے فیکٹری سیل کردی۔
پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس نے حسین کالونی میں جعلی مشروب تیار کرنے والی ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں سے 10 ہزار زائد مختلف برانڈ کی کمپنیوں کی تیار شدہ بوتلیں برآمد کرلی گئی۔
فیکٹری مالک موقع سےفرار ہوگیا جبکہ ایک ملازم کو گرفتار کرلیا گیا ۔
چھاپے کے بعد جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سیل کر دی گئی ۔