نواب شاہ (بیورورپورٹ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن غلام مصطفیٰ پھل نے نوابشاہ کےنزدیک زیرتعمیر ڈسٹرکٹ جیل نواب شاہ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمدنعمان صدیق، انجنئیر پراونشل بلڈنگ اور دیگر افسران انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جیل کا کام جلد مکمل کیا جائے کیونکہ پرانے+ ہے انہوں نے کہا کہ کام کے معیارپر کوئی سمجھوتہ ہرگزنہیں کیا جائے گا اس موقع پر انجنئیرپروونشل بلڈنگز نے کمشنر کو بتایا کہ جیل میں قیدیوں کے لئے اسپتال اور اسٹاف کے لئے رہائشی کوارٹر اور اسکول کی سہولیات موجود ہونگی بعد میں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پرانے ڈسٹرکٹ جیل نواب شاہ کا دورہ کر کے قیدیوں سے مسائل معلوم کئے اور جیل اسپتال میں داخل قیدی مریضوں کی عیادت کی ۔اس موقع پر سپرینٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل محمداسلم نے کمشنر کو بتایا کہ جیل میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے کافی مشکلاتوں کو منہ دینا پڑرہا ہے قیدیوں کا تعداد زیادہ ہے اور جگہ بہت کم ہے اس پر کمشنر نے کہا کہ زیر تعمیر جیل کو تمام جلد مکمل کیا جائے گا اور یہاں کے قیدی وہاں منتقل کئے جائیں گے ۔