صوابی( نمائندہ جنگ) صوابی مر دان روڈ پر ٹریفک کے حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق جب کہ ایک نوجوان کو نامعلوم ملزمان نے موت کے گھاٹ اُتار دیا پولیس تھانہ کالو خان کی رپور ٹ کے مطابق نواں کلی کے قریب ٹریفک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار یاسین سکنہ کالو خان اور ہاشم سکنہ تر لاندی جاں بحق ہو گئے جب کہ نواں کلی میں ایک نوجوان تنویر کو نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا کالو خان پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔