• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اوردھوکہ دہی کی وارداتوں میں شہری چارگاڑیوں دوموٹرسائیکلوں،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اوردھوکہ دہی کی وارداتوں میں شہری چارگاڑیوں دوموٹرسائیکلوں،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نیوکٹاریاں میں شاہدکریانہ سٹورمیں جمعرات کی سہ پہر3بجے دونامعلوم مسلح ڈاکوداخل ہوئے اوراسلحے کی نوک پر واردات کی کوشش کی اسی دوران مزاحمت پرانہوں نے دکان کے مالک محمدسلیم کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ کینٹ ویوکالونی میں پروین اختراپنے گھرکے قریب گلی میں جارہی تھی کہ دن سواتین بجے کے قریب دوموٹرسائیکل سواروں نے اسے اسلحے کی نوک پرروک لیا اوراس کے بازوؤں میں پہنے دوطلائی کڑے کٹرسے کاٹ کراتارلئے اورموقع سے فرارہوگئے،تھانہ بنی کووسیم خان سکنہ فضل ٹاؤن فیزٹونے بتایاکہ وہ اپنی موٹرسائیکل نمبرآرآئی ایل 3779پربے نظیربھٹوہسپتال کے سامنے کھڑاتھا جہاں دن ڈیڑھ بجے دونامعلوم مسلح افراداسلحے کی نوک پراس سے 18ہزارروپے اورموٹرسائیکل وموبائل فون چھین کرفرارہوگئے،تھانہ صادق آبادکومحمدمنیرنے بتایاکہ وہ اپنی دکان شکیل کارپوریشن میں موجود تھا کہ دونامعلوم اشخاص موٹرسائیکل پرآئے اوراسلحے کی نوک پراس سے 7ہزارروپے اورموبائل فون چھین کرفرارہوگئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نوازشریف پارک سےاسرار خان کی مہران کار نمبر ایم آر453،پینوراماسینٹرکے سامنے سے صائمہ جمیل کی مہران کار نمبر ایل ای اے-9913 ،نوازشریف پارک کے سامنے سے سجاد حیدر نقوی کی مہران کار نمبر ایم آر-176،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈوڑہ سے ہارون اشرف کی کار نمبر اے ایکس ڈی-571 ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سے غلام شبیر کی موٹرسائیکل نمبرآرآئی کے2076،چوری ہوگئی۔تھانہ نیوٹاؤن کو ایاز ظفر نے بتایا کہ میں اپنیموٹرسائیکل نمبر آرڈبلیو-7574 پر یونیورسٹی ہاسٹل جا رہا تھا جب مری روڈ پہنچا تو 3 نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے جنہوں نے پسٹل نکال لیے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے میری موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ صادق آبادکو سلمان اللہ آفریدی نے بتایا کہ مری روڈ شمس آباد گاڑی میں موجودتھا کہ ایک نوجوان لڑکا موٹرسائیکل پر آیا اور مجھ سے 2 موبائل فون اور 20 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گیا ۔ تھانہ ائرپورٹ کو کلیم اللہ خان سکنہ منگرال ماڈل ٹائون نے بتایا کہ میں اور میرے دوست حمید محسن اورتوقیر گھر کے باہر گاڑی میں بیٹھے تھے کہ اچانک2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار آگئے جوہم سے اسلحہ کی نوک پر 3موبائل اور،نقدی چھین کرفرارہوگئے ہم نے ان کاپیچھاکیااوران میں سے ایک کو قابو کر لیا جس کانام بعدمیں احسان اللہ معلوم ہواجبکہ دوسرافرارہوگیا۔تھانہ ٹیکسلاکونسرین اختر نے بتایاکہ محمد اجمل نے مجھسے دھوکہ دہی کرتے ہوئے مرمت کیلئے امانتاًطلائی زیورات لئے جو اب واپس نہ کر رہاہے۔تھانہ پیرودھائی کوجمال جان نے بتایا کہ محمد زاہد اور عبدالعزیز سے 2 گاڑیاں ساڑھے 17 لاکھ روپے میں خریدیں جن کی رقم کی بابت صفدر خان کو 17 لاکھ 50 ہزار روپے کا چیک دیا اور امانت کے طور پر شاول لوڈر گاڑی بمعہ کاغذات ان کے حوالے کی جس کو انہوں نے بیچ دیا اور امانت میں خیانت کی ۔
تازہ ترین