پشاور .....خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی شدید دھند کا راج ہے،موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی پر دھند کے باعث حد نگاہ 5سے 20میٹر تک رہ گئی ہے ۔
ترجمان موٹر وے کے مطابق شدید دھند کے باعث پشاور سے صوابی تک کا ایم ون موٹروے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہےجبکہ موٹروے ایم ٹو شیخوپورہ سےلاہورتک دھندکے باعث حد نگاہ نگاہ 10سے 50میٹر تک ہےجبکہ چیچہ وطنی سے لاہور تک حد نگاہ 50سے 150میٹر ہے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق جی ٹی روڈپرپشاورسےحسن ابدال تک حدنگاہ60 سے80میٹرہے۔واضح رہے کہ شدید دھند اور سری کی حالیہ لہر کے باعث پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 31جنوری تک بند کردئیے گئے ہیں۔