• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم شہادت حضرت علی ؓ،لیہ اور بہاولپور کا سکیورٹی پلان جاری

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) یوم شہادت حضرت علیؓ،لیہ اور بہاولپور کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ ضلع بھرمیں یوم شہادت حضر ت علی ؓ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے پلان ترتیب دیا گیا ہے۔اس موقع پر 5جلوس اور 28مجالس عزاء منعقد ہوں گی۔جن میں سے2مجالس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ جلوسوں اور مجالس پر ڈی ایس پیزسمیت 1200سے زائد پولیس آفیسران و اہلکاران، سپیشل پولیس اور قومی رضاکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ملازمان کو ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے چیک کرکے بریف کریں گے اور ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں آگاہ کریں گے۔لیہ پولیس کا سکیورٹی پلان کے مطابق ضلع بھر میں ہونے والی 3جلوسوں جن میں سے سٹی، کوٹ سلطان اور کروڑمیں ہوں گے، جبکہ 21مجالس جن میں سٹی میں02، صدر 02، کوٹ سلطان 02، پیرجگی 01، کروڑ 06، فتح پور 03، چوک اعظم 01اور چوبارہ میں04مجالس کا انعقاد ہوناہے جن پر سیکورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے، ڈی پی او لیہ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجالس جلوس کو تھری لیئر سیکورٹی فراہم کی جائے اور ہرشرکت کرنے والے کی تین جگہ پر میٹل ڈیٹکٹر سے جامہ تلاشی لی جائے گی۔
تازہ ترین