گجرات(نمائندہ جنگ) جناح روڈ پر چلڈرن ہسپتال کے باہر سے نامعلوم افراد ماڑی کھوکھراں کے رہائشی (م) کی بہو(م)اور اڑھائی سالہ پوتے (ع) کو اغواء کرکے لے گئے، سٹی جلالپورجٹاں کے علاقہ محلہ بغدادی سے عابد حسین، اس کی بیوی فوزیہ بی بی، نازیہ بی بی و دیگر نے (الف)کی بیوی (د)کو اغواء کرلیا، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔