• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد:غیرت کے نام پر بھائی دو بہنوں کو قتل کرکے فرار

Faisalabad Brother Honor Murdering Two Of Sisters And Escaped

فیصل آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے اپنی دو بہنوں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیں اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ فیصل اباد کے علاقے نشاط آباد میں پیش آیا، جہاں اللہ دتہ نے مبینہ طور پر اپنی دو بہنوں 18سالہ سدرہ اور 14سالہ علیز ا کو والد کے گھر سے اپنے گھر لے جانے کا کہہ کر نکلا تھا اور راستے میں دونوں کو گلا دبا کر ہلاک کردیا اور فرارہوگیا ۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کے دونوں بہنوں کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

ابتدائی تفتیش میں پولیس کو دونوں بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کا شبہ ہے ۔

تازہ ترین