آپریشن رد الفساد کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے کوٹ مبارک میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پنجاب رینجرز نے کیا، جس میں دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد یوم حضرت علی پردہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔