مردان میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی ۔
مردان میں صوابی روڈ باغ کلی میں رکشہ پر مخالفین نے فائرنگ کردی جس سے ایک شخص اور دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی ۔
واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں و زخمی بچی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔