• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری، ڈیرہ غازی خان میں 2 دہشت گرد ہلاک، درجنوں مشکوک افراد گرفتار

اسلام آباد (نمائندگان‘ایجنسیاں )ملک بھرمیں  آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ‘درجنوں مشکوک افراد گرفتار‘بھاری اسلحہ وگولہ بارودبرآمد‘ڈیرہ غازی خان میں 2دہشت گردمارے گئے‘راولپنڈی میں گرڈاسٹیشن تباہ کرنے کا منصوبہ بناکام بنادیاگیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے  علاقےکوٹ مبارک میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے‘ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پنجاب رینجرز نے آپریشن کیا‘ دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا‘ مارے گئے دہشتگرد یوم علی ؓ کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔علاوہ ازیں    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالصبور خان کی قیادت میں ڈیرہ اسماعیل خان پولیس اور پاک فوج کا تھانہ یونیورسٹی کی حدود علاقہ ملانہ میں دہشت گردوں کی موجود گی اطلاع پر مشترکہ گرینڈ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن ،دہشت گردوں کو پناہ دینے والے دس سہولت کار اور ساٹھ مشکوک افراد کوحراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیاگیا ۔ گھر گھر تلاشی کے دوران تین سو سے زائد گھروں کو علیحدہ علیحدہ چیک کیا گیا۔ ادھرسی ٹی ڈی نے ملتان میں شجاع آباد کے علاقے کالی پل کے پاس کارروائی کرتے ہوئے3مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور دیگر بارودی مواد برآمد کرلیا ،دہشت گردوں کی شناخت عبدالحمید، لال گل اور دین محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ لاہور کے تھانہ نواں کوٹ پولیس نے بکر منڈی کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 20ملزمان کو حراست میں لے لیا‘ دریں اثناء راولپنڈی پولیس نے چک بیلی روڈ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ۔

تازہ ترین