• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ، 166یونین کونسلوں کے سیکرٹریزکو اپنے اپنے محکموں میں بھیج دیا گیا

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ ضلع میں 166یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کو اپنے اپنے محکموں میں بھیج دیا گیا تاہم ہر یونین کونسل میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کا 1ہی یونین کونسل سیکرٹری اور نائب قاصددفتری امور چلائے گا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خاقان چیمہ نے بتاتے ہوئے کہا کہ جو 166سیکرٹریوں کو اپنے اپنے پرانے محکموں میں بھیجا گیا یہ حکومت کی ہدایت پر فیصلہ ہوا ہے تاہم حکومت نے جو بھی مزید فیصلہ کیا تو اس پر ہم عملدر آمد کرینگے یہ حتمی بات ہے کہ اب ہر دفتر میں ایک سیکرٹری اور ایک نائب قاصد ہی کام کریگا۔
تازہ ترین