ڈیرہ غازی خان ( نمائندہ جنگ ) آپریشن ردالفساد کے سلسلہ میں رینجرز کا ڈیرہ غازی خان میں آپریشن، شہادت حضرت علی ؓکے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، دو مبینہ دہشت گرد ہلاک ، اسلحہ برآمد کرلیا گیا تفصیل کے مطابق رینجرز نے آپریشن رد الفساد کے سلسلہ میں ڈیرہ غازی خان کے علاقوں وڈور اور کوٹ مبارک میں آپریشن کیا گیاآپریشن کے دوران دومبینہ دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں دو مبینہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت عطاحسین اور عارف کے ناموں سے ہوئی ہے اوردونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے ، باوثوق ذرائع کے مطابق مارے جانیوالے مبینہ دہشت گرد شہادت حضرت علی ؓکے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے ۔ لیکن رینجرز کی بروقت کارروائی سے دہشت گردی کا یہ منصوبہ ناکام ہو گیا اور اس سے سینکڑوں قیمتی انسانی جانیں محفوظ رہیں ۔