اسلام آباد (ایوب ناصر)معلوم ہوا ہے کہ ایم کیو ایم کےبانی الطاف حسین کے ریڈ وارنٹس کے اجراء کے حوالے سے انٹرپول ہیڈ کوارٹرز فرانس نے برطانوی انٹرپول سے رابطہ کر لیا ہے جس میں الطاف حسین کے برطانیہ میں قیام کے حوالے سے معلومات طلب کی گئی ہیں ۔الطاف حسین کے ریڈ وارنٹس کے اجراء کے لئے ایف آئی اے کی جانب سے انٹر پول کو چند روز قبل باقاعدہ درخواست کی گئی تھی۔جس میں بتایا گیا ہے کہ الطاف حسین مختلف فوجداری مقدمات میں پاکستانی عدالتوں کو مطلوب ہیں۔