تحریک انصاف کے رہنمااور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے عابد شیر علی کے بیان کو زبردست مذاق قرار دیدیا ،فواد چوہدری نے کہا کہ ایک خاندان کے اتنے سارے افراد کا بطور ملزم پیش ہونا واقعی ریکارڈ ہے۔
عابد شیر علی کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وزیر مملکت کرپٹ اور قانون شکن عناصر کے احتساب کا مطالبہ کررہے ہیں۔
انہوں نے طنزً کہا کہ او بھائی جان ،تسی وزیر او،ازراہ کرم کوئی انہیں یاد دلائے کہ یہ حکومت میں ہیں اپوزیشن میں نہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ کرپٹ اور قانون توڑنےوالوں کو پکڑنا اس حکومت کا کام ہے جس کا عابد شیر علی حصہ ہیں۔
فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی ریکارڈ بنانے والی بات ٹھیک ہے،آج تک ایک ہی خاندان کے اتنے سارے افراد بطور ملزم پیش نہیں ہوئے۔