• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،تیز رفتاری ، غفلت سے گاڑی چلانے اور ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے پر مقدمات درج

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)تیز رفتاری اور غفلت سے گاڑی چلانے اور ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ میں ٹریفک پولیس اہلکار محفوظ حسن نے تیز رفتاری اور غفلت سے گاڑی چلانے والے شخص آصف علی کو روکا تو اس نے ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تازہ ترین