ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے زیراہتمام شہید بے نظیر بھٹو کی 21جون کو سالگرہ کی تقریبات ماہ رمضان المبارک کے احترام میں سادگی سے منائی جائیں گی اس سلسلے میں پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر ملک نوشیر لنگڑیال، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی، انفارمیشن سیکرٹری ایم سلیم راجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کی 21جون کو 63 سالگرہ کی تقریبات ماہ رمضان المبارک کے احترام میں سادگی سے منائی جائیں گی اور ان کی ملکی ، ملی ،سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملتان ڈویژن کے اضلاع میں بھی ضلعی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔