گجرات(نمائندہ جنگ) پولیس تھانہ دولت نگر نے ایس ڈی او مظفر حسین کی رپورٹ پر گاؤں ملہو کھوکھر میں میٹر تبدیل کرنے کیلئے جانے والے واپڈا ملازمین کو یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنانے، حبس بے جا میں رکھنے، کارسرکار میں مداخلت کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مشتاق وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔