• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمراں اپنی تلاشی دیں، پرویز مشرف پر حملے نہ کریں، تبریز عورہ

لندن(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے صدر چوہدری تبریزعورہ ،چیف کوآرڈی نیٹر سعیداحمدبھٹی اورسیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بدعنوانی کے ساتھ ساتھ انتہاسے زیادہ بدزبانی بھی آشکار ہو گئی قومی قیادت پرحملے کرنیوالے سیاسی بونے اس طرح قدآور نہیں ہوسکتے۔ حکمران اپنی تلاشی اور صفائیاں دیں ،پرویز مشرف پرحملے نہ کریں۔پرویز مشرف پاکستان کے محافظ اورمعمار ہیں ،ان کیخلاف ہرزہ سرائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری تبریزعورہ ، سعیداحمدبھٹی اور سیّدشان عباس عابدی نے مزید کہا کہ جنرل (ر)پرویز مشرف پربے بنیاداوربیجا تنقید کر کے حکمران اوران کے نادان حواری اپنے گناہ نہیں چھپاسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں پروہ کیچڑاچھالتا ہے جوحکمرانوں اوران کے وظیفہ خوروزیروں کی طرح خودکیچڑ میں کھڑا ہو۔

تازہ ترین