خضدار(خ ن)ڈپٹی کمشنرخضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ اس دور میں بھی خداترس اورخوشیاں بانٹ کر زندگی گزارنے والے لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔رفاہی ادارے غریب و نادار لوگوں کے ساتھ تعاون کرکے نہ صرف اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کررہے ہیں بلکہ وہ ان نادار ومساکین خاندانوں کے چہرے پر بھی مسرت لیکر آرہے ہیں ۔ اسی طرح تمام طبقات کو آگے آکر خدمت خلق وخدمت انسانیت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے النور فاؤنڈیشن کی جانب سے ارباب کمپلیکس خضدار میں غریب ومستحقین میں راشن اور کپڑے تقسیم کرنے کے موقع اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر النور فاؤنڈیشن کے سربراہ بابا شفیق احمد نائب صدر عبداللہ خدرانی جنرل سیکریٹری منیر نور فنانس سیکریٹر ی نذیراحمد نتھوانی ودیگر بھی موجود تھے ۔ ا س سے قبل نادار و مساکین میں راشن اور کپڑے تقسیم کیئے گئے ۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعداد خان مندوخیل نے انجمن معذوران خضدار میں النور فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن تقسیم کیا ۔اس موقع پر بھی النور فاؤنڈیشن کے ذمہ داران موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعدادخان مندوخیل نے اپنے خطاب میں کہاکہ انسانیت کی خدمت کا نہ صرف اس دنیاء میں بلکہ آخرت میں اجر عظیم ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضاء کے لئے اپنے مسلمان بھائی اور بہنوں کی خدمت اور ان کے چہروں پر خوشی لانا سب سے بڑی کمائی ہے ۔ آج اس دور میں بھی لوگوں میں مروت ،اخوت اور ایک دوسرے کے غم وخوشی میں شامل ہونے کی روایت موجود ہےڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ النور فاؤنڈیشن کی جانب سے اس طرح کے فلاحی و رفاہی کاموں میں حصہ لینا خوش آئند واحسن اقدام ہے ، امید ہے کہ یہ ادارہ آئندہ بھی اسی طرح عوام الناس کی خدمت کرکے ان میں خوشیاں بانٹتا رہے گا ۔