کراچی(اسٹاف رپورٹر)خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے اپنے کسٹمرز کو سہولت فراہم کرنے کے لیے گلگت اور گاہکوچ میں شاخیں قائم کردیں۔ان شاخوں کا قیام پاکستان کے پہلے مائیکروفنانس بینک کے طور پراپنے جغرافیائی پھیلاؤ کو مزید وسعت دینے کے عزم کی مطابقت میں ہے۔ یہ دو نئی شاخیں گروپ اور ایم ایس ایم ای قرضے ،رقم کا جمع کرنااور نکالنا ،ترسیلات زر، رقم کی آن لائن منتقلی اور انشورنس سمیت بینکاری کی تمام خدمات فراہم کریں گی جو اس کی ترقی کے اہداف کا حاصل ہونیوالا ایک اور سنگ میل ہے۔