• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشاہد حسین سید کے والدامجد حسین کا انتقال شجاعت،پرویز الٰہی کا اظہار تعزیت

لاہور (نمائندہ خصوصی) ق لیگ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر مشاہد حسین سید کے والدکرنل (ر) امجد حسین انتقال کر گئے۔ وہ چند روز سے علیل تھے ۔مرحوم کی نماز جنازہ کل بدھ کوبعد نماز ظہر نیومسلم ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔مرحوم تحریک پاکستان کے سر گرم کارکن تھے اور طالب علمی کے زمانے میں ہی تحریک پاکستان سے وابستہ ہوگئے تھے۔ علامہ اقبال کی ہدایت پر انہوں نے قائداعظم سے ملاقات کی اور اپنے آپ کو تحریک پاکستان کیلئے وقف کردیا۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و  چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سید امجد حسین کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تحریک پاکستان کے مجاہد تھے، ان کو پاکستان، قائداعظم اور علامہ اقبال سے عشق کی حد تک لگاؤ تھا، ان کے انتقال سے پاکستان ایک نہایت محب وطن اور سچے پاکستانی سے محروم ہو گیا۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی گزشتہ رات مرحوم کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی تعزیت کیلئے مشاہد حسین سید کی رہائش گاہ پر پہنچے ۔ مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے۔ اس موقع پر چودھری جاویدالٰہی اور شافع حسین بھی موجود تھے۔  
تازہ ترین