اسلام آباد (اے پی پی،نمائندہ جنگ)سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا 64 واں یومِ پیدائش آج 21جون کو ملک بھرمیں منایا جائیگا۔
سابق صدر اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 64 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ان کے وژن، استقامت ، خواتین اور کچلے ہوئے طبقات کے حقوق کےلئے مسلسل جدوجہد اور جمہوریت کا پرچم بلند رکھنے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ کی قیادت کرنے پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
دریں اثناءمحترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نےکہا ہے کہ اگر اس ملک میں آج جمہوریت ہے، عوام کو بنیادی حقوق حاصل ہیں، اور آمرانہ جبر و تشدد کا خاتمہ ہو چکا ہے تو اس کا کر یڈ ٹ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کو جاتا ہے ۔