بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن کیا جائے، اس کے استعمال سے معاشرہ تباہی کی طرف گامزن ہوتا ہے، ڈی پی او ڈاکٹر محمد اختر عباس نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے کہا کہ عید الفطرکے لئے تیارکی جانے والی کچی شراب کے خلاف بھرپور مہم چلائی جائے۔ تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں مخبران کی مدد سے کچی شراب تیارکرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے گرفتاریاں عمل میں لاتے ہوئے بھرپور کاروائیاں کریں۔ منشیات کا استعمال معاشرے کو اندر سے کھوکھلاکردیتا ہے اور نوجوان نسل جلد ہی پستی کی طرف چلی جاتی ہے یہ ایسی برائی ہے جو نہ صرف استعمال کرنے والے کو متاثر کرتی ہے بلکہ اسکی فیملی کے ساتھ ساتھ اردگرد بسنے والے تمام لوگ بھی اس سے متاثرہوتے ہیں۔خصوصاً سٹی ایریاز میں بھرپور کاروائیاں کی جائیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں نہ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کوتاہی کے مرتکب پولیس آفیسران کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔