بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے حالیہ تیز بارشوں کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہونے والے بستی صدیق ٹبہ میانی سمہ سٹہ کے خاندان کے سربراہ کو 5لاکھ روپے امدادی رقم کا چیک دیا گیا۔یہ امدادی رقم کا چیک تیز بارش کی وجہ سے چھت گرنے کے باعث جانبحق ہونے والی مختاراں بی بی کے متاثرہ خاندان کو دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں شعیب اویسی نے امداری رقم کا چیک متاثرہ خاندان کے حوالہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندان سے اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔