بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او نے اپنے آفس میں ضلع بھرکے ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ٹریفک اور ڈی ایس پی لیگل کے ساتھ جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے موقع پر کئے جانے والے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے حوالہ سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ شراب فروشوں اورون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں کی جائیں ،جمعتہ الوداع پر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ سٹی سرکل بہاول پور میں چلنے والے محافظ اسکارڈ اور ٹریفک پولیس اس مہم میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے بلاامتیاز کاروائیاں کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو ضیاع سے بچایا جاسکے۔