ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی حکومت اور بلدیاتی اداروں کی جانب سے عدم توجہی کے باعث بہاولپور روڈ کو ماڈل بنانے کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ، بلڈنگز مالکان نےعمارتوں کے نقشے جمع کروانے کے بجائے خاموشی اختیار کر لی ہے،بلدیاتی اداروں کے افسران بھی نقشے جمع نہ کرانے والے بلڈنگ مالکان کے خلاف کاروائی نہیں کر رہے ہیں ، گذشتہ ٹی ایم اے دور میں شیر شاہ ٹاون اور ضلعی انتظامیہ نے اولڈ بہاولپور روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور تمام عمارتوں کے مالکان سے عمارتوں کے نقشے مانگے گئے تھے۔