• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بینظیر چیئر جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر کو ہٹانے اورتنخواہیں نہ ملنے کیخلاف احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہید بےنظیر بھٹو چیئرجامعہ کراچی کے ملازمین نے کراچی پریس کلب پر ڈائریکٹر کو ہٹانے اور تنخواہیں نہ جاری کر نے پر احتجاج کیا اس موقع پر سبکدوش ڈائریکٹر سحر گل نے جامعہ کرچی کی انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کئے ہین اور کہا ہے کہ چیئر میں وسیع پیمانے پر کرپشن کی گئی ہے جس کی ذمہ داری انتظامیہ کے ساتھ ساتھ قائم مقام سکریٹری بورڈ و جامعات اور ان کے بھائی جو جامعہ کراچی میں ڈائریکٹر پلاننگ ہیں ان پر عائد ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ سکریٹری بورڈ کے بھائی نے وائس چانسلر کو غلط معلومات دیں جب کہ شہید بےنظیر بھٹو چئیر جامعہ کراچی میں کروڑوں روپے کے غیر قانونی چیک جاری کئے گئے جنگ نے قائم مقام سکریٹری بورڈ و جامعات کو موقف لینے کے لئے متعدد بار فون کیا اور ایس ایم ایس کیا مگر انھوں نے جواب نہیں دیا دریں اثنا جامعہ کراچی کے ترجمان نے سحر گل کے الزامات کو غلط قررار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو چیئر کی ڈائریکٹر سحر گل کا دوسالہ کنٹریکٹ یکم جون 2017 ء کو مکمل ہوگیا ہے اور ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے جس کی بناء پر مذکورہ چیئر کا چارج ان سے لے لیا گیا ہے۔ سنڈیکیٹ نے ان کی مدت ملازمت میں نہیں بلکہ مذکورہ پوسٹ کی مدت دوسال کے بجائے چارسال کرنے کی منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ مجاز اتھارٹی کی تحریری ہدایت پرمذکورہ چیئر کا چارج رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری کو دے دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین