بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ شاہد ناصر راجانے کہا کہ حکومت پنجاب اور یونیسیف کے باہمی اشتراک سے ضلع بہاول پور میں ڈیجیٹل رجسٹریشن پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے تحت نکاح خواں اور سیکرٹری یونین کونسل 60روز کے اندر اندر برتھ سرٹیفکیٹ رجسٹریشن کرنے کے مجاز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن بلامعاوضہ کی جائے گی، جبکہ نادرا سے برتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے نادرا کی مختص کردہ فیس 100روپے اداکرنا ہوگی۔