بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بحالی صوبہ بہاول پور کے رہنما سعیدچنڑ‘محمداجمل ملک نے کہاکہ حافظ محمد شفیق شہید اور عظیم دادپوترہ شہید کا خون کب رنگ لائے گا۔ جنہوں نے بہاولپور کی عوام کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ دیا، نواب آف بہاول پور نے ملک پاکستان کی غریب عوام کی خاطر اپنا تخت تاج خزانے رعایا خاندان سب کچھ بے لوث ہوکر پاکستان کے قدموں میں رکھ دیا، انہوں نے صدرپاکستان ممنون حسین‘وزیراعظم پاکستان نوازشریف سے فوری بحالی صوبہ بہاول پورکامطالبہ کیا۔