• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو بلیوں میں ایک روٹی پر جھگڑا ہو گیا۔
ایک کینگرو یہ خیاؤں خیاؤں دیکھ رہا تھا۔
اس کے پاس ترازو تھا۔
بلیوں نے سوچا، کینگرو سے فیصلہ کرواتے ہیں۔
کینگرو مدد کرنے کو راضی ہو گیا۔
اس نے روٹی کے دو حصے کئے،
ایک ٹکڑا ترازو کے ایک پلڑے میں رکھا،
دوسرا ٹکڑا دوسرے پلڑے میں۔
ایک پلڑا ذرا سا جھک گیا۔
کینگرو نے اس طرف کی تھوڑی سی روٹی کھا لی۔
اب دوسرا پلڑا جھک گیا۔
کینگرو کو پھر تھوڑی سی روٹی کھانا پڑی۔
وہ تھوڑی تھوڑی کر کے ساری روٹی کھا گیا،
بلیاں منہ دیکھتی رہ گئیں۔

تازہ ترین