• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت ضلع شیخوپورہ کو حفاظتی ٹیکوں کی کم مقدار میں فراہمی

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے محکمہ صحت ضلع شیخوپورہ کی روٹین کی ویکسینشن کے لیے کم مقدار میں حفاظتی ٹیکے فراہم کیے گئے ہیں مختلف اقسام کے حفاظتی ٹیکوں کی ضلع شیخوپورہ میں ماہانہ ضرورت42ہزار ویکسین ہے جبکہ محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے 36ہزار ویکسین فراہم کی گئی ہے جسکی بناپر محکمہ صحت کے کئی مراکز اور شفاخانوں میں حفاظتی ٹیکوں کی کمی ہونے کا خدشہ پیداہوگیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس بارے میں ڈائریکٹرہیلتھ سروسز ای پی آئی کو آگاہ کرکے مزید ویکسین مانگ لی گئی ہے۔
تازہ ترین