• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات میں 43ہزار کسانوں کی ای رجسٹریشن ہوچکی:ڈی سی

گجرات(نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ضلع گجرات میں 43ہزار کسانوں کی ای رجسٹریشن کی جاچکی ، حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرا م کے تحت سینکڑو ں کسانوں کو بلاسود زرعی قرضے جاری کر دیئے گئے ہیں،زرعی اراضی کے20ہزار نمونہ جات لیبارٹری بھجوادیئے گئے جنکی رپورٹس کی روشنی میں کسانوں کو زرعی زمین کی زرخیزی کے حوالے سے کارڈ بھی جاری کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایگری ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ربیع سیزن میں ضلع میں گندم کی پیداوار میں اضافہ ہوا، خریف سیزن کیلئے چاول، گنا، دالوں اور دیگر فصلوں کی کاشت کا ہدف 99ہزار ایکٹر مقرر کیا گیا ہے، فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جہاں حکومت سبسڈی پر جدید زرعی آلات فراہم کر رہی ہے وہیں فارمر ٹریننگز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ضلع بھر سے1400مرد و خواتین کو لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 28روزہ تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے۔
تازہ ترین