• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ فلم’جب ہیری میٹ سجل‘کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما ایک بار پھر اپنے مداحوں کو ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے۔ جی ہاں، بولی وڈ کی نئی آنے والی رومانٹک ڈرامہ فلم ’جب ہیری میٹ سجل‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ ʼرادھاʼکے بول پر مبنی اس گانے کو سُنیدھی چوہان اور شاہد مالیاکی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کی کمپوزنگ پریتم نے دی ہے۔ امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرکا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔واضح رہے یہ تیسرے بار ہے کہ کنگ خان اور انوشکا شرما ایک ساتھ کام کریں گے جبکہ اس سے قبل ’رب نے بنادی جوڑی‘اور’جب تک ہے جاں‘میں انوشکا شرکا اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو بیحد پسند کیا گیا تھا۔ کنگ خان اور انوشکا شرما کی فلم ’جب ہیری میٹ سجل‘کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے اوراب تک ریلیز کئے گئے فلم کے تمام پوسٹرز اور ٹیزرکوبیحد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ رواں سال 04اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔
تازہ ترین