بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ ہےعید الفطرکے حوالہ سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے ، ضلع بھرمیں 389مقامات پرعید نمازکی ادائیگی کے دوران 2174پولیس آفیسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے ،Aکیٹگری کے38،Bکیٹگری کے75اور Cکیٹگری کے 276 مقامات پر35انسپکٹرزاور ایس ایچ اوز، 211 اپر سبار ڈینیٹ، 796 لوئرسبارڈینیٹ،345قومی رضاکاراں اور 778سپیشل پولیس کے ساتھ2174 آفیسران اوراہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ عید الفطر پر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔۔ حفاظتی اقدامات برائے عید الفطرکو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قبل از عید الفطرمیں چاند رات کو لوگوں کی حفاظت کے لئے سکیورتی پلان ترتیب دیا گیا ہے ، بازاروں، مارکیٹوں،شاپنگ پلازوں، ہوٹلزمیں رش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ انتظامات عیدالفطر ڈے میں عید گاہوں، مختلف مکاتب فکر کی مساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ متعلقہ ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں عید کی نماز کے اجتماعات کا سروے کریں گے اور کمی نفری کی صورت میں انتظامی کمیٹیوں سے رابطہ کرکے رضاکاروں کی ڈیوٹیاں لگائیں گے