• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

گجرات (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر اکبر نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات کے2ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے، فاضل جج نے جیل ہسپتال، خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، کچن اور مختلف بارکس کا دورہ کیا اور جیل کے اندر صفائی کے معیار کو سراہا۔
تازہ ترین