سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) محکمہ پولیس میں قائم ڈسپلن اینڈ انسپکشن ڈپیارنمنٹ فعال نہ ہوسکا۔ پولیس ڈپیارنمنٹ کے مختلف شعبہ جات کی کارگردگی کی جانچ پڑتال اور احتساب کے لئے قائم کیا جانے والا ڈسپلن اینڈ انسپکشن ڈپیارنمنٹ فعال نہ ہوسکا جس کی وجہ سے محکمہ کی پرفارمنس میں بہتری لانے کا لائحہ عمل بھی تعطل کا شکار ہوچکاہے اور اسی وجہ سے عوامی شکایات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔