• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا سیوریج نظام شہر بھر میں بری طرح متاثر

سرگودھا(نمائندہ جنگ)برسات کا موسم سر پر ہے سیوریج نظام شہر بھر میں بری طرح متاثر ہے بلدیہ حکام اور انتظامیہ وزیر اعلیٰ کو خوش کرنے کیلئے رمضان بازاروں میں مصروف ہے جس کی وجہ سے معمولی سی بارش بھی شہریوں کیلئے وبال جان بن جائیگی بلدیہ حکام اور انتظامیہ وزیر اعلیٰ کو خوش کرنے کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں ان خیالات کات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب کے سینئر نائب صدر اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ افسران صبح اٹھتے ہیں اور منڈیوں اور رمضان بازاروں کے دورے شروع کردیتے ہیں انہیں شہر کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں افسران کی اکثریت اخبارات میں تصاویر اور رمضان بازاروں کے حوالہ سے خبریں چھپوا کر روزانہ کی بنیاد پر حکومت کو روانہ کررہی ہیں جبکہ عام بازاروں میں مہنگائی عروج پر ہے کوئی پوچھنے والا نہیں الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں جس طرح کی اشیاء فروخت ہورہی ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں جس دن افسران کا دورہ ہوتا ہے اس دن سٹالز پر اچھی اشیاء فراہم کردی جاتی ہیں بعد ازاں جو اشیاء ان رمضان بازاروں میں فروخت ہورہی ہیں شہری وہ خریدنے سے گریزاں ہیں الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ گزشتہ اخبارات میں رمضان بازاروں کی تصاویر چھپی ہیں جہاں پر خریدار نہ ہونے کے برابر تھے جس سے ثابت ہے کہ رمضان بازاروں کا یہ ڈرامہ بھی دیگر منصوبوں کی طرح ناکام ہوچکا ہے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ اےئر کنڈیشن رمضان بازاروں پر کروڑوں روپے لاگت آئی ہے اگر یہی رقم غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے عام دکانوں پر اشیاء صرف کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جاتا تو عوام کو بہتر سہولیات مل سکتی تھیں الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کی مد میں دی گئی سبسڈی عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کی جاتی تو اس کے بہتر نتائج برآمد ہوسکتے تھے مگر حکمران اپنی جھوٹی شہرت کیلئے شروع دن سے ہی ڈرامے بازیاں کرتے آرہے ہیں لوگ ان ڈرامہ بازیوں کو اب سمجھنے لگے ہیں۔
تازہ ترین