بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں قائم کیے گئے پیشنٹ ریفرل ڈیسک کا افتتاح کیا، جس کے تحت مریضوں کو صوبہ کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں علاج کے لیے شفٹ کر نے کے لیے بلامعاوضہ ایمبولینس سروس فراہم کی جائے گی اور مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے قائم کیا گیا یہ ڈیسک چوبیس گھنٹے فعال رہے گا،افتتاحی تقریب میں ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 آصف رحیم چنڑ، ڈاکٹر عامر بخاری، ریسکیو1122اور بی وی ایچ کے افسران و عملہ موجود تھا۔ صوبائی وزیر امداد باہمی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا ویژن ہے کہ انسانیت کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جائے ،ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر آصف رحیم چنڑ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 25ایمبولینس اور 50موٹر سائیکل فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سروس کے حوالہ سے کسی قسم کی شکایت یا تجاویز کے لیے فون نمبر0333 -3331122پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔