بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ایم پی اے خالد محمود ججہ اور ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل نے حالیہ بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوجانے والے یزمان شہر کے نوجوان محمد دلشاد کے والد محمد نواز کو اس کے گھر جا کر5 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔انہوں نے مرحوم کے والد اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔