• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع سکھر میں نماز عیدالفطر کے 110 سے زائد اجتماعات ہونگے

سکھر+ڈگری(بیورو رپورٹ/نامہ نگار) سکھر ضلع بھر کی مختلف مساجد ، امام بارگاہوں اور میدانوں میں عید کے 110سے زائد اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔  ،گلشن عید گاہ میں عید کی نماز 7:30بجے ادا کی جائے گی، امامت کے فرائض ڈاکٹرمولانا اسد تھانوی ادا کریں گے، میونسپل اسٹیڈیم میں نماز عید 8:15 بجے ہوگی اور امامت مفتی محمد ابراہیم قادری اداکریں گے۔ اللہ والی مسجد بندر روڈ پر نماز عید 7:15بجے ہو گی ،امامت کے فرائض مفتی عبدالباری ادا کریں گے۔مرکزی جامع مسجد بندر روڈ پر نماز عید 7:30بجے ہوگی امامت کے فرائض قاری جمیل احمد ادا کریں گے۔جامع حسینی مسجد ملٹری روڈ پرنماز عید صبح 7:30بجے ہوگی،مولانا ریاض حسین روحانی امامت کے فرائض ادا کریں گے۔ مرکزی امام بارگاہ غریب آباد میں نماز عید 8:00بجے ادا کی جائے گی۔مولانا نثار کیریو امامت کریں گے۔ موسوی مسجد و امام بارگاہ پرانا سکھر میں نماز عید صبح 8:00بجے ہوگی، علامہ علی بخش سجادی امامت کے فرائض انجام دینگے۔ غوثیہ مسجد کپڑا مارکیٹ میں نماز عید 7بجے ہوگی، مدرستہ المدینہ باغ حیات علی شاہ میں صبح 6بجے، باب کربلا روہڑی میں صبح 7:30بجے، جامعہ حمادیہ مظہر العلوم منزل گاہ سکھر میں 7:30بجے، قادری مسجد تھلہ میں 7:45 بجے، مکرانی مسجد نمازعید صبح7:45بجے، مدرسہ ولی العصر سکھر میں 8:00بجے، لطیف پارک پرانا سکھر میں 8بجے، فیضان مدینہ میں 10بجے نماز عید کے اجتماعات ہونگے جبکہ نماز کے دیگر اجتماعات جامع ہری مسجد نواں گوٹھ، پبلک اسکول گراؤنڈ ملٹری روڈ، سرکٹ ہاؤس واکنگ ٹریک، ریلوے ہاکی گراؤنڈ، معصوم شاہ مینارہ، بارگاہ شاہ نجف ورکشاپ روڈ سمیت سکھر، روہڑی، پنوعاقل، صالح پٹ، کندھرا، باگڑجی میں عید کے چھوٹے بڑے 110اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ دریں اثناء ڈگری سب ڈویژن میں ایک سو سے زائد مقامات پر نماز عید الفطر کے اجتماعات ہو نگے۔ڈگری میں نمازعید سات بجے اور ساڑھے سات بجے ادا کی جائے گی۔ ڈگری میں نماز عید کے بڑے اجتماعات عید گاہ غریب آباد جامع مسجد شاہی بازار عید گاہ مدرسہ اشاعت القرآن یوسف آباد اللہ آباد کالونی  میمن ٹائون اور دیگر علاقوں میں ہو نگے۔
تازہ ترین