آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ بہاولپور میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج غمزدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عید سادگی سے منائے گی۔
ۭآئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دکھ کی اس گھڑی میں قوم کے کاندھے سے کاندھا ملاکر کھڑی ہے۔