اٹک (اے پی پی) اٹک میں پنجاب یونیورسٹی کا علاقائی دفتر قائم کیا جائے۔ اہلیانِ علاقہ خصوصاً طلبہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلبہ بی اے بی ایس سی اور ایم اے، ایم ایس سی کا امتحان ہر سال پنجاب یونیورسٹی کے توسط سے دیتے ہیں اور اگر داخلہ فارم میں کوئی کمی یا غلطی ہو تو اس کے حل کے لیے لاہور جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ والدین کو بھی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔سابق گورنر پنجاب خالد مقبول نے کئی برس قبل اس وقت کے صوبائی وزیر کرنل (ر)شجاع خانزادہ شہیدکی موجودگی میں یونیورسٹی کے علاقائی دفتر کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔ اس بارے میں جب صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اس بارے میں متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں اور جلد ہی عوام کو خوشخبری دیں گے۔