• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،ڈولفن فورس سے مقابلے میں1ڈاکو ہلاک،دوسرا زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈاکوؤں کےڈولفن سکواڈ  پر    فائرنگ جوابی    کارروائی سے ایک ڈاکو  ہلاک  جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ایس پی مجاہد فیصل شہزاد کے مطابق ڈولفن فورس نے15کی کال پر ڈاکوئوں کا تعاقب کیا، اسی دوران اقبال روڈ شاد باغ کے قریب ڈاکوئوں نے ڈولفن سکواڈ پر فائرنگ کر دی  جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا،  ڈاکوئوں کے قبضے سے 2پستول، گولیاں، موبائل فونز، لاکھوں روپے اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے ۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ڈولفن فورس کی بار بار وارننگ کے باوجود ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل نہیں روکی بلکہ اہلکاروں پر فائرنگ کر دی،  ہلاک ڈاکو کی شناخت طوطی جبکہ اسکے زخمی ساتھی کی محمد علی کے نام سے ہوئی جو سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہیں۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کی نعش میو ہسپتال کے مردہ خانے میں جمع کرادی ہے۔
تازہ ترین