شیخوپورہ (نامہ نگار) فاروق آباد کے چوک چھیکی والا میں سینکڑوں شہریوں کی موجودگی میں موٹر سائیکل سوار شخص نے اراضی کے تنازع پر ہائرسکینڈری کے ٹیچر شہزاد احمدعبداللہ خان کو گزشتہ روزفائرنگ کرکے قتل کردیا ۔مقتول شہزاد اپنے عزیزوں کے گھر کےباہر کھڑا تھاملزم نےفائرنگ کردی ۔مقامی لوگوں نےملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ کردی جس سے گلی میں کھیلتا ہوا 7سالہ لڑکا اسد بھی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا قتل کی یہ لرزا خیز واردات پولیس اسٹیشن فاروق آباد کے قریب ہوئی مقتول شہزاد احمدریٹائرڈ ہیڈماسٹر عبداللہ کا بیٹا تھا سٹی فاروق آباد پولیس نے مقتول ٹیچر کی لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال پہنچادی جبکہ زخمی ہونے والے بچے کو بھی سول ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی بہن کچھ عرصہ قبل بیوہ ہوگئی تھی جس کے سسر کی اراضی میں سے اس نے سول کورٹ میں دعویٰ کرکے 8ریکڑ اراضی اپنے دیور طارق خان اور دیگر سسرالی رشتہ داروں سے حاصل کرلی تھی اور وہ اپنے بھائی شہزاد احمد عبداللہ خان کے پاس آگئی جس کا طارق خان وغیرہ کو رنج تھا اس رنجش کی بنا پر شہزاداحمد عبداللہ خان کو قتل کیا گیا ۔