پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے جمشید دستی پر جیل میں مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا۔
رانا ثناء اللہ نے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے رکن اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی آج سرگودھا میں قیدیوں کی وین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روہانسے ہوگئے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ اُن پر بے پناہ تشدد کیا جارہا ہے، گھسیٹ گھسیٹ کر مارا جاتا ہے، بچھوؤں کے ساتھ رکھا جارہا ہے۔