سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ بوڑی محلہ کے رہائشی اردیم خان کی 3بیٹیاں 6سالہ آیت،5سالہ آمنہ اور3سالہ زویا جو زہریلی چاٹ کھانے سے رمضان المبارک میں جاں بحق ہو ئی تھی کی موت کا معمہ پولیس حل کرنے میں تاحال ناکام ہے۔ اس سلسلہ میں رابط پر پولیس اہلکار محسن نے بتایا کہ چاٹ فروش وارث، اقبال گرفتار ہیں مگر موت کے اصل محرکات کے بارے میں پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا۔